خیر پور، سندھ کے نوجوان سافٹ ویئر ڈویلپر نے "لطیفی لات - شاہ جو رسالو" پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرا دی

21 October, 2024
صوبہ سندھ کے گاؤں گاڑھی موری، تعلقہ کنگری، ضلع خیرپور، سندھ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان App ڈویلپر سید غلام مرتضیٰ نے "لطیفی لات - شاہ جو رسالو" App پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرا دی، سندھ کی تاریخی App کی تفصیلات کے سلسلے میں نمائندہ خصوصی طلال فرحت سے گفتگو میں App کے بانی سید غلام مرتضی نے بتایا کہ یہ App صارفین کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری کی لازوال حکمت کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، سندھ کے شاندار ثقافتی ورثے کو غیر معمولی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی لازوال شاعری کو 4 سال کی محنت کے بعد الحمدوللہ ڈیجیٹل دنیا میں لایا ہوں، بتاتا چلوں کہ لطیفی لات App کے آغاز کے ساتھ "شاہ جو رسالو" کی محبوب آیات میں نئی ​​زندگی کا سانس لیا ہے اور اس کے صوفیانہ حسن کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کر دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ یہ App صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ ایک دلی سفر ہے جو صارفین کو سندھ